رسائی کے لنکس

بحرین پارلیمان میں قانون سازوں کے استعفے منظور


بحرین پارلیمان میں قانون سازوں کے استعفے منظور
بحرین پارلیمان میں قانون سازوں کے استعفے منظور

بحرین کےپارلیمان نے منگل کواہم سیاسی پارٹی شیعہ اپوزیشن کی طرف سےپیش کیے گئے استعفوں کو منظور کرلیا، جو بات اِس جزیرہ نما ملک میں فرقہ وارانہ تفریق کی طرف نشاندہی کرتی ہے۔

حکومت کی بحرین نیوز ایجنسی نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 11قانون ساز جِن کا تعلق ’الوفاق ‘سے تھا ، جو کہ ملک کی اہم اپوزیشن کی نمائندہ تھی۔ چالیس ارکان پر مشتمل ایوان نے اِن استعفوں کی منظوری دے دی ۔
پارٹی نے گذشتہ ماہ حکومت مخالف مظاہروں پر ہونے والے اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے یہ استعفے پیش کیے تھے۔ پارلیمانی استثنیٰ نہ ہونے کے باعث مستعفی ہونے والے ارکان پر عدالتی کارروائی ہو سکتی ہے۔

بحرین کی پارلیمنٹ ملک کا واحد منتخب ادارہ ہے، تاہم اُس کے پاس محدود اختیارات ہیں۔ حکومت کی باگ ڈور سنی بادشاہت کے پاس ہے۔

بحرین نے 15مارچ کو ملک میں تین ماہ کے ہنگامی حالات کا اُس وقت اعلان کیا جب سعودی عرب اور دیگر خلیجِی ریاستوں کی فوجیں شیعہ قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کوختم کرنےاورسنی بادشاہت کو مدد دینے کے لیےملک پہنچی تھیں۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے پیر کو خبر دی ہے کہ بحرین کی اپوزیشن پارٹی کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف حکومتی کارروائی کے نتیجے میں 250افراد کو حراست میں لیا گیا اور 44لاپتا ہیں۔

XS
SM
MD
LG