رسائی کے لنکس

بحرین: حکام نے 'دہشت گرد گروہ' پکڑ لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کا کہنا تھا کہ اتوار کو جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ 26 فروری کو بحرین میں بس پر ہونے والے بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

بحرین میں حکام نے دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا ہے کہ جس پر گزشتہ ماہ ایک بس پر حملے اور اعلیٰ عہدیداروں کے قتل کی منصوبہ سازی کا الزام ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حکام نے 14 افراد کو گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق ان مشتبہ افراد کو ایران میں مقیم دو جلا وطن بحرینی شہریوں کی حمایت حاصل ہے اور بعض مشتبہ افراد کو مبینہ طور پر ایران کے پاسداران انقلاب یا عراقی دہشت گردوں نے تربیت بھی فراہم کی۔

بحرینی حکام کا کہنا تھا کہ اتوار کو جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ 26 فروری کو بحرین میں بس پر ہونے والے بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ اس واقعے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

2011ء میں عرب دنیا میں 'عرب سپرنگ' نامی تحریکیں شروع ہونے کے بعد سے بحرین میں بھی مظاہرے اور کشیدگی دیکھنے میں آچکی ہے جہاں مظاہرین شفاف انتخابات کے مطالبات کے ساتھ سڑکوں پر نکلتے رہے جن کے خلاف پولیس کارروائیاں کرتی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG