رسائی کے لنکس

بحرین: مظاہرین کے خلاف آنسو گیس، دستی بموں کا استعمال


بحرین
بحرین

بحرین کی سکیورٹی فورسز کو سال 2011ء کا زیادہ ترعرصہ بہت سےاحتجاجی مظاہروں اورمحاذ آرائی کا سامنا رہا

عینی شاہدین نےبتایا ہےکہ سنی قیادت والی حکومتِ بحرین کی پولیس نے اتوار کے دِن شیعہ مخالفین کےحامیوں کےسینکڑوں کےایک اجتماع سےجھڑپ کےدوران آنسو گیس کے گولے داغے اور دستی بموں کا استعمال کیا، جِس سے ایک روز قبل احتجاج میں شریک ایک پندرہ سالہ بچہ ہلاک ہوا۔

بچےکی ہلاکت پر ماتم کناں اور نعرے بلند کرتا ہوا ہزاروں نفوس پرمشتمل ایک احتجاجی مظاہرہ، جِس میں سے کچھ نے بحرینی پرچم اٹھارکھے تھے، اتوارکے دِٕن مناما کےجنوب میں واقع سطرہ کے جزیرے میں اِکٹھا ہوا۔

اپوزیشن نےدعویٰ کیا کہ نوجوان کی موت قریب سےآنسو گیس کا گولہ لگنے سےواقع ہوئی، لیکن بعد ازاں حکام نے ہلاکت کے واقع پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ اِس کی چھان بین کی جائے گی۔

بحرین کی سکیورٹی فورسز کو سال 2011ء کا زیادہ تر عرصہ بہت سےاحتجاجی مظاہروں اورمحاذ آرائی کا سامنا رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیونس اور مصر میں رونما ہونے والی بغاوتوں کےباعث احتجاج کرنے والوں کا حوصلہ بڑھا۔ 2011ء کے دوران بحرین میں ہونے والی بغاوت میں کم از کم 35افراد ہلاک ہوئے، جِس میں پولیس والے بھی شامل ہیں۔

ہنگامہ آرائی کی تفتیش کرنے والے خصوصی کمیشن کے سربراہ نے نومبر میں کہا کہ حکومت نےطاقت کا بے دریغ استعمال کیا، جِس میں حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف اذیت رسانی کا معاملہ 2011ء کے مارچ میں ہونے والی پُر تشدد کارروائی کے دوران اپنی انتہا کو پہنچا۔

XS
SM
MD
LG