رسائی کے لنکس

باجوڑ پر سرکاری کنٹرول بحال کرنے کا دعویٰ


انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل طارق خان نے کہا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے جاری آپریشن میں سات اہم کمانڈروں سمیت اب تک 54 عسکریت پسندمارے جا چکے ہیں۔ ایجنسی کے صدر مقام خار میں منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں میجر جنرل طار ق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ باجوڑ کے تمام علاقوں پر سرکاری کنڑول بحال کردیا گیا ہے۔

اُنھوں بتایا کہ تحصیل ماموند میں تمام تعلیمی ادارے اور سڑکیں جلد کھول دی جائیں گی ۔ حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

پاکستانی فوج نے ایک طویل عرصے سے باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے آپریشن شروع کررکھا ہے اوراس نتیجے میں اس قبائلی علاقے سے لاکھو ں افراد بے گھر بھی ہوئے جن میں سے ایک بڑی تعداد اب بھی صوبہ سرحد کے مختلف اضلاع میں بے دخل ہونے والے خاندانوں کے لیے قائم عارضی کیمپوں میں قیام پذیر ہے۔

XS
SM
MD
LG