رسائی کے لنکس

باجوڑ اور اورکرزئی میں 15جنگجو، چار سکیورٹی اہلکار ہلاک


باجوڑ اور اورکرزئی میں 15جنگجو، چار سکیورٹی اہلکار ہلاک
باجوڑ اور اورکرزئی میں 15جنگجو، چار سکیورٹی اہلکار ہلاک


افغانستان کی سرحدسے ملحقہ قبائلی علاقے باجوڑ کے گاؤں خرکی میں پیر کو عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کر کے چار اہلکاروں کو ہلاک اور ایک زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں کم از کم دو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

دریں اوکرزئی ایجنسی میں ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کم از کم 13جنگجوؤں کو ہلاک جب کہ 10 کو زخمی کردیا ہے ۔ سپگا کے مقام پر ہونے والی اس لڑائی میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فوجی حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار دے کر اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کے زیر استعمال بیشتر ٹھکانے اور تربیتی مرکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود اس قبائلی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اورکزئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں رواں سال مارچ سے اب تک حکام نے 650سے زائد جنگجوؤں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پرتشد د جھڑپوں میں 30 سے زائد سکیورٹی اہلکار بھی جابحق ہوئے ہیں۔ آزاد ذرائع سے ان اعداد وشمار کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کے حکام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اورکزئی اور وزیرستان سے فرار ہونے والے عسکریت پسند دوبارہ منظم ہو رہے ہیں تاہم صوبائی حکام کا دعویٰ ہے کہ حکومت شدت پسندوں کی ان منصوبہ بندیوں سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ انھیں ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔


XS
SM
MD
LG