رسائی کے لنکس

بالی دھماکوں کا ملزم ہلاک


انڈونیشیا کے صدر سسیلو یدھویونو نے تصدیق کی ہے کہ 2002ء میں بالی میں ہونے والے بم دھماکوں کا ملزم منگل کے روز جکارتہ کے قریب ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یدھویونو نے دلماتین کی موت کی تصدیق بدھ کے روز کینبرا میں آسٹریلیا کے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

دلماتین دہشت گرد تنظیم جمعیہ اسلامیہ کا سرکردہ رکن تھا۔ وہ منگل کے روز انڈونیشیا کے شہر پانولانگ میں الگ الگ پولیس چھاپوں کے دوران ہلاک ہونے والے تین افراد میں سے ایک تھا۔

انڈونیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے تصاویر اور ڈی این اے کی مدد سے دلماتین کی شناخت کر لی ہے۔

امریکہ نے دلماتین پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم مقرر کر رکھی تھی۔

دلماتین کی موت کی خبر امریکی صدر براک اوباما کے انڈونیشیا کے دورے سے ایک ہفتہ قبل آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG