رسائی کے لنکس

بلوچستان میں پانچ ہزار آسامیوں کے لیے تحریر ی امتحانات کا انعقاد


بلوچستان میں پانچ ہزار آسامیوں کے لیے تحریر ی امتحانات کا انعقاد
بلوچستان میں پانچ ہزار آسامیوں کے لیے تحریر ی امتحانات کا انعقاد

وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے لیے آغاز حقوق بلوچستان کے نام سے آئینی ، انتظامی ، سیاسی اور معاشی اصلاحات کے تحت صوبے کے نوجوانوں کے لیے اعلان کردہ پانچ ہزار خالی آسامیوں کے لیے ہفتے کے روز تحریر ی امتحان کا انعقادکیا گیا ۔

بلوچستان میں پانچ ہزار آسامیوں کے لیے تحریر ی امتحانات کا انعقاد
بلوچستان میں پانچ ہزار آسامیوں کے لیے تحریر ی امتحانات کا انعقاد

ان آسامیوں کے لیے مختلف اضلاع سے تقر یباً 38 ہزار مرد و خواتین اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کر ائی تھیں اور 28 اضلاع میں ان نوجوانوں سے تحریر ی ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

بلو چستان کی حکومت کے ایک تر جمان کے مطابق ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے تھے اور کوئٹہ کے کمشنر نسیم لہری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ میرٹ پرکامیاب ہونے والے پانچ ہزار نوجوانوں کو محکمہ تعلیم میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو صوبے کے اضلاع میں کوٹے کے مطابق مختلف سکولوں اور کالجوں میں تعینات کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے خالی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ و انٹرویو کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے 28اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کی سر براہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس میں شعبہ تعلیم کے علاوہ متعلقہ ضلعی حکام بھی شامل ہیں ۔

وفاقی حکومت نے گذشتہ سال نومبر میں ملک کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے لیے آغاز حقوق بلوچستان سے سفارشات کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ صوبے میں حالیہ مہینوں میں شعبہ تعلیم سے وابستہ متعدد افراد کو ہد ف بنا کر ہلاک کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر تعداد دوسرے صوبوں سے بلوچستان آئے ہوئے اساتذہ کی تھی۔ شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس شعبے کے لیے مزید پانچ ہزار نوجوانوں کی بھرتی سے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے عمل میں بہتری کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG