رسائی کے لنکس

بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں انسداد پولیو مہم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبے کا ضلع قلعہ عبداللہ افغان سرحد پر واقع ہے اور حالیہ دنوں میں اس علاقے کے کم از کم پانچ بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ افغاں سرحد سے ملحقہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کو تیز کیا جا رہا ہے۔

صوبے کا ضلع قلعہ عبداللہ افغان سرحد پر واقع ہے اور حالیہ دنوں میں اس علاقے کے کم از کم پانچ بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ڈاکٹر غفار بلوچ قلعہ عبد اللہ میں محکمہ صحت کے ضلعی افسر ہیں۔ اُنھوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس علاقے میں دسمبر اور جنوری میں انسداد پولیو کی مہم چلائی جائے گی۔

گزشتہ اکتوبر میں حکومت کی طر ف سے صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد جب تین روزہ پولیو مہم کو ئٹہ اور دیگر شمالی اضلاع میں شر وع کی گئی تو کو ئٹہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا جس کے بعد یہ مہم ضلع کو ئٹہ میں معطل کر دی گئی ۔

نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 68 تھی۔

پاکستان کا شمار دینا کے اُن تین ممالک میں ہو تا ہے جہاں جسمانی معذوری کا سبب بننے والا پولیو وائرس اب بھی موجود ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغان سر حد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں پولیو وائرس نشوونما پا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG