رسائی کے لنکس

بلوچستان کے پراسکیوٹر جنرل کے ’لاپتہ‘ ہونے کی اطلاعات


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پراسکیوٹر جنرل کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی چیف سیکرٹری اور ژوب کے کمشنر کو جمعہ کو طلب کر لیا ہے کہ وہ اس بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت کے پراسکیوٹر جنرل محمد واسع ترین ایڈووکیٹ کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں اپنے ڈرائیور سمیت لاپتہ ہو گئے۔

واسع تر ین کے بھائی ساجد تر ین ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وہ بُدھ کو کوئٹہ سے اپنی سر کاری گاڑی میں ژوب کے راستے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے اور ژوب پہنچنے سے پہلے اُنہوں نے آخری بار رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واسع ترین کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ژوب انتظامیہ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی چیف سیکرٹری اور ژوب کے کمشنر کو جمعہ کو طلب کر لیا ہے کہ وہ اس بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔

ساجد تر ین کا کہنا ہے کہ ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان تک راستہ قبائلی علاقے سے گزرتا ہے جس کے باعث انھیں تشویش ہے کہ شاید اُن کے بھائی کو اغو ا کر لیا گیا ہو گا تاہم انہوں نے کہا کہ اب تک کسی نے اُن سے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG