رسائی کے لنکس

بلوچستان میں بارشوں سے 30 ہلاک


US President Barack Obama speaks at a memorial service for the victims of the Sandy Hook Elementary School shooting on December 16, 2012 in Newtown, Connecticut.
US President Barack Obama speaks at a memorial service for the victims of the Sandy Hook Elementary School shooting on December 16, 2012 in Newtown, Connecticut.

حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دورا ن بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 30 ہوگئی ہے اور اب بھی 11 افراد لاپتہ ہیں۔

بلوچستان میں بارشوں سے 30 ہلاک
بلوچستان میں بارشوں سے 30 ہلاک

بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بارشوں سے30 سے زائد دیہاتوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے ایک لاکھ 20 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

اکبر حسین درانی نے بتایا کہ متاثر ہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اورلوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے چار ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلاب آیا تھا اب وہاں پانی کی سطح کم ہورہی ہے۔

دریں اثناء وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ”نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی“ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود متاثرہ علاقوں کو دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیں۔

XS
SM
MD
LG