رسائی کے لنکس

علیحدگی پسند بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت


علیحدگی پسند بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت
علیحدگی پسند بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت

پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیمیں اگرملک دشمن سرگرمیاں اور تشدد کی کارروائیاں ترک کر دیں تو حکومت اُن سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

جمعرات کوکراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں اُنھوں نے کہا ”وہ کہتے ہیں کہ حکومت تنگ کرتی ہے، حکومت بات نہیں کرتی، میں آج بھی آفر کرتا ہوں تربت ، کوئٹہ یا مند میں جس جگہ بھی وہ کہتے ہیں میں وہاں( مذاکرات کے لیے) بیٹھنے کو تیار ہوں“۔ تاہم اُنھوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو پاکستان کے آئین اور قومی پرچم کا احترام کرنا ہوگا۔

Aghaz e Huqooq e Balochistan Package ad
Aghaz e Huqooq e Balochistan Package ad

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے آغاز حقوق بلوچستان کے تحت اعلان کردہ اقدامات سے اُن لوگوں کی دل جوئی ہوئی ہے جو وفاق سے محرومیوں کی شکایت کرتے آئے ہیں اور عوامی خواہشات کے مطابق صوبے میں قائم فوجی چوکیاں بھی ختم کر دی گئیں ہیں۔

حکومت نے گذشتہ سال جن مراعات کا اعلان کیا تھا علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں نے فوری طور پر اُنھیں مسترد کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG