رسائی کے لنکس

بلوچستان: مسافر وین پر حملے میں 18 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسافر وین جھالا وان بس اڈے پر ایندھن بھروانے کے لیے کھڑی تھی جب موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد وہاں پہنچے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعہ کو ایک مسافر وین پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس میں کم ازکم اٹھارہ افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔

مسافر وین جھالا وان بس اڈے پر ایندھن بھروانے کے لیے کھڑی تھی جب موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد وہاں پہنچے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے ڈرائیور اور اُس کے معاون کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے باعث اردگرد ایندھن سے بھرے ڈرموں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے وین اور قریبی دُکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خضدار کے ڈپٹی کمشنر عبد المنصور کاکڑ نے ٹیلی فون پر وی او اے کو بتایا کہ 11 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں آٹھ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

’’باقی لاشیں اس قدر جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت ممکن نہیں۔‘‘

اُنھوں نے بتایا کہ خضدار شہر اور قریب کے دوسرے اضلاع سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر کے کئی گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، مگر اس وقت تک مسافر بری طرح جھلس چکے تھے۔
XS
SM
MD
LG