رسائی کے لنکس

بالٹی مور: امدادی کام میں مسلم رضاکار شریک


بالٹی مور ڈاؤن ٹاون مسجد کے امام حسن کی اپیل پر، ڈاکٹر محسن انصاری کی قیادت میں ’اکنا ریلیف‘ کے رضاکار، دو ٹرکوں کے ہمراہ، گزشتہ شام بالٹی مور پہچے

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر، بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کے پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والے ہنگاموں سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں میں مقامی مسلمان بھی شریک ہوگئے ہیں۔مسلم رضاروں کی ٹیم نے دو سنیئر ہاؤسز میں دو ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا۔

بالٹی مور ڈاؤن ٹاون مسجد کے امام حسن کی اپیل پر امریکی مسلمانوں کے سماجی ادرے، ’اکنا ریلیف‘ کے چیئرمین ڈاکٹر محسن انصاری کی قیادت میں مسلم نوجوانوں کی ایک ٹیم دو ٹرکوں کے ہمراہ گزشتہ شام بالٹی مور پہنچی تھی۔

شہر میں دوکانیں نذرآتش کئے جانے اور کرفیو کے باعث دو سینئر ہاؤسز میں خوراک، پانی اور سنیٹری اشیاء کی قلت ہوگئی تھی۔

امریکی مسلم رضاکاروں کی ٹیم نے سینئر افراد میں کھانے پینے اور سنیٹری اشیاء تقسیم کئے، جس کے بعد، ان رضاکاروں نے شہر کا دورہ بھی کیا۔

’اکنا‘ رضاکار ٹیم کے سربراہ نے اس موقع پر ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بحثیت مسلمان، وہ اپنا فرض ادا کرنے یہاں آئے ہیں‘۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے میں موجود معاشی ناہمواری کے خلاف ہیں، جس کا نتیجہ، بقول اُن کے، اس قسم کے دنگا فساد کی شکل میں نمودار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر انصاری نے بتایا کہ ان کی ’ڈیزاسسٹر ریلیف ٹیم‘ بھی بالٹی مور پہچ رہی ہے جو مقامی حکام کے ساتھ مل کر شاہراہوں اور جلی ہوئی دوکانوں کی صفائی کا کام مکمل کرے گی۔

بالٹی مور میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران، مسلمان اور بعض پاکستانی امریکن کے بزنس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت، صورتحال کنڑول میں بتائی جاتی ہے۔ تاہم، پولیس کی بھاری نفری شہر میں تعینات ہے۔ رات کا کرفیو بھی جاری ہے اور لوگوں کے پرامن احتجاج کا سلسلہ بھی، جس کی وجہ سے فضاء میں تناؤ محسوس کیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG