رسائی کے لنکس

بلوچستان: بم دھماکے میں تین اہلکار ہلاک


بلوچستان کے جنوبی ضلع تربت میں جمعرات کو سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق فرنٹئیر کور ’ایف سی‘ کی دو گاڑیاں اہلکاروں کے لیے راشن لے کر جا رہی تھیں کہ گلنگور کے مقام پر سڑک میں نصب بم سے انھیں نشانہ بنایا گیا۔ شدید زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد نامعلوم افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG