رسائی کے لنکس

logo-print

بنکاک میں بڑے پیمانے پر صفائی کاآغاز، پیر سے کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے کا امکان


بنکاک میں کئی ہفتوں کے مظاہروں اور تشدد کے بعد ، کاروباری مرکز میں ہزاروں افراد صفائی کی ایک بڑی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اتوار کے روز رضاکاروں نے متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے سیاسی پوسٹر اورتصاویر ہٹا دیں اوروہ کوڑا کرکٹ صاف کردیا جو مظاہرین اپنے پیچھے چھوڑ گئے تھے۔

بنکاک کے دو بڑے ٹرانسپورٹ نظاموں ، سکائی ٹرین اور سب وے ، نے ایک ہفتے کی بندش کے بعد اتوار سے دوبارہ کام شروع کردیا۔ سرکاری دفاتر، سکول اور اسٹاکس ایکس چینج ، تو قع ہے کہ پیر سے دوبارہ کھل جائیں گی۔

تاہم وزیر اعظم ابھیشیت وجےجیوا نے اتوار کے روز کہا کہ بنکاک اور 23 صوبوں میں کرفیو میں دو راتوں کی توسیع کی جائے گی۔ کرفیو ، ملک کی جدید تاریخ میں بنکاک میں ہونے والے بدترین بلوؤں کے بعد بدھ کے روز لگایا گیا تھا۔

مارچ میں ، جب سے حکومت مخالف سرخ پوشوں نے اپنے مظاہرے شروع کیے تھے ، اب تک کم ازکم 83 افراد ہلاک اور 1800 زخمی ہوچکےہیں۔

XS
SM
MD
LG