رسائی کے لنکس

logo-print

کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک


کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے صنم گنج میں واقع ایک جھیل میں منگل کے روز کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں چھ طالبات اور چار بچے بھی شامل ہیں جب کہ امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت کشتی پر درجنوں افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت اسکول کے بچوں کی تھی۔

حکام نے بتایا ہے کہ کچھ افراد تیر کر جھیل کے کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے جب کہ کچھ کو حادثے کی جگہ کے قریب موجود افراد نے ڈوبنے سے بچایا۔

XS
SM
MD
LG