رسائی کے لنکس

مشرفی مرتضیٰ زخمی، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر


بنگلادیش کے کپتان مشرفی مرتضی ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ (فائل فوٹو)
بنگلادیش کے کپتان مشرفی مرتضی ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ (فائل فوٹو)

بنگلادیش کے کپتان مشرفی مرتضی ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 26 جولائی سے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فاسٹ بالر مشرفی مرتضیٰ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بیرون ملک دورے سے قبل جمعے کو ہونے والی فائنل نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے تھے جبکہ ٹیم کو آج سری لنکا کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فزیشن ڈاکٹر چوہدری کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ کے دائیں پیر میں چوٹ لگی ہے جس کے سبب وہ ٹھیک سے چل نہیں پا رہے۔ انہیں صحت یاب ہونے میں تین سے چار ہفتے لگیں گے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میچ میں ان کی شمولیت کے امکانات رد کردیے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ کو ٹھیک ہونے میں ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

کپتان مشرفی مرتضی کی غیر موجودگی میں اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال ٹیم کی قیادت کریں گے۔

XS
SM
MD
LG