رسائی کے لنکس

بنگہ دیش اور چین نے تین سمجھوتوں پر دستخط کردیے


بنگہ دیش اور چین نے تین سمجھوتوں پر دستخط کردیے
بنگہ دیش اور چین نے تین سمجھوتوں پر دستخط کردیے

بنگلہ دیش اور چین نے ٹیکنالوجی، زیریں ڈھانچے اور معیشت سے متعلق تین سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔

عہدے داروں نے بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اور اُن کے چینی ہم منصب وَین چیاپاؤ کے درمان مذاکرات کے بعد جمعرات کے روز پیچنگ میں اِن سمجھوتوں پر دستخط کیے۔

سمجھوتوں میں بنگلہ دیش میں کیمیاوی کھاد کی ایک فیکٹری کی تعمیرکے لیے دائرہ کار کے ایک سمجھوتے کے علاوہ ملک میں ایک سڑک اور پُل کی تعمیر کے منصوبے کا سمجھوتا بھی شامل ہے۔دونوں ملکوں نے اقتادی اور تیکنیکی شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے اور توانائى کے شعبے میں باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

وزیرِ اعظم حسینہ چین کے ایک پانچ روزہ دورے پر ہیں ۔ یہ پچھلے سال وزارتِ عُظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اُن کا پہلا بیرنِ ملک دورہ ہے۔وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق جمعے کے روز صدر ہو چِن تاؤ سے ملاقات کریں گی۔

بنگلہ دیش کی لیڈر زیریں ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مقامی عہدے داروں کے تائید حاصل کرنے کے مقصد سے جنوب مغربی چین کے شہر کُھن مِنگ بھی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG