رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کا بنگلہ دیشیوں سے اندرونی جھگڑے بھلانے پر زور


امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن
امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن

’بنگلہ دیشیوں کو اپنی اندرونی رنجشیں بھلادینی چاہئیں۔ امریکہ بنگلہ دیش سے بہت سی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے‘

امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے بنگلہ دیشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اندرونی رنجشیں بھلا دیں، اور کہا ہے کہ امریکہ بنگلہ دیش سے بہت سی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔

ہلری کلنٹن نےاپنے دورے کے پہلے روز ہفتے کے دن ڈھاکہ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور وزیر خارجہ دیپو مونی سےملاقات کی، جس ملک کو واشنگٹن کےمتعدد لوگ امریکہ کا ایک کلیدی اتحادی خیال کرتے ہیں۔

امریکہ کی وزیر خارجہ اپنے دورہ جنوبی ایشیا کے تازہ ترین مرحلے میں ہفتہ کو چین سے بنگلہ دیش پہنچیں۔

وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے علاوہ، وہ حزب مخالف کی راہنما بیگم خالدہ ضیا سےبھی ملاقات کرنے والی ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ بنگلہ دیشی راہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں اسٹرٹیجک اور معاشی تعاون بڑھانے کے امور پر گفتگو ہوگی۔

بنگلہ دیش امریکہ سے زیادہ سرمایہ کاری اور وہاں کی منڈیوں میں زیادہ رسائی کا خواہش مند ہے۔

اعلیٰ امریکی سفارتکار کی نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس سے بھی ملاقات طے ہے جن کی گرامین بینک سے برخاستگی پر واشنگٹن نے تنقید کرتا آیا ہے۔

ہلری کلنٹن ایک ایسے وقت بنگلہ دیش پہنچی ہیں جب وہاں حزب مخالف کے راہنماؤں کی گمشدگیوں کا معاملہ بہت زور پکڑتا جارہا ہے۔

وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن رواں ہفتے بھارت کا بھی دورہ کریں گی جہاں وہ بھارتی حکام کے ساتھ آئندہ ماہ ہونے والے امریکہ،بھارت اسٹریٹجک مذاکرات کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گی۔

XS
SM
MD
LG