رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش:ملبوسات کی فیکٹری میں آگ کا حادثہ، 21 لوگ ہلاک


بنگلہ دیش میں حکام نے کہا ہے کہ ملبوسات کی ایک فیکٹری میں آگ لگ جانے کے حادثے میں کم سے کم 21 لوگ ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

آگ جمعرات کو دیر گئے ڈھاکے کے شمال میں واقع غازی پور میں غریب سو ئٹر فیکٹری میں لگی۔

آگ بجھانے والوں کہنا ہےکہ انہیں آگ پر قابو پانے میں کئى گھنٹے لگے۔ امدادی کارکن مزید زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کررہے ہیں۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئى۔ بنگلہ میں حفاظت کے ناقص معیاروں کی وجہ سے ملبوسات کی فیکٹریوں میں آگ لگنے کے حادثے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

پارچہ بافی اور ملبوسات کی صنعتیں، ملک کی سب سے اہم صنعتیں ہیں ، جو برآمدات سے آمدنی کا ایک بڑا حصّہ فراہم کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG