رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: ملبوسات کے کارکنان کی تنخواہ میں اضافہ


اِس اعلان سے پہلے سلے سلائے کپڑے کا کاروبار کرنے والوں کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات ہوئی جس میں یہ سمجھوتا طے پایا، جس کے نتیجے میں ہر ماہ تنخواہوں میں تقریباً 66 ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا

بنگلہ دیش کے فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ وہ ملبوسات کی صنعت سے وابستہ کارکنوں کی ماہوار تنخواہ میں کم ازکم 77 فی صد کا اضافہ کرنے پر تیار ہیں، جس سے قبل کئی روز تک کارکنوں کی ہڑتال جاری رہی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارخانے بند ہو گئے تھے۔

جمعرات کے اِس اعلان سے پہلے سلے ہوئے کپڑے کا کاروبار کرنے والوں کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات ہوئی جس میں یہ سمجھوتا طے پایا، جس کے نتیجے میں ہر ماہ تنخواہوں میں تقریباً 66 ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

تاہم، کارخانوں کے مالکان نے شکایت کی ہے کہ مغربی ملکوں سے تعلق رکھنے والے بڑے آڑہت کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ نرخوں میں اضافہ لائے بغیر، جو اُن سے ملبوسات خریدتے ہیں، اُن کے لیے تنخواہوں میں اضافہ کرنا مشکل ہوگا۔

دریں اثنا، کچھ سرگرم کارکن کہتے ہیں کہ تنخواہوں میں 77 فی صد اضافہ کافی نہیں۔ احتجاج کرنے والے کارکنوں نے ہر ماہ 100 ڈالر کے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی گارمنٹ کی صنعت ملک کے لیے سالانہ غیر ملکی سرمائے کی 80 فی صد آمدن کا ذریعہ ہے۔

تاہم، اس صنعت کو مہلک حادثات درپیش رہے ہیں، جس میں اپریل میں ایک عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ بھی شامل ہے، جس میں 1100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG