رسائی کے لنکس

نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سپریم کورٹ میں اپیل


Bangladeshi Nobel laureate Muhammad Yunus arrives in court for a hearing in Dhaka March 7, 2011. Yunus, 70, is challenging his removal by the central bank on the grounds that
he had overstayed as head of Grameen operations in violation of
the law.The
Bangladeshi Nobel laureate Muhammad Yunus arrives in court for a hearing in Dhaka March 7, 2011. Yunus, 70, is challenging his removal by the central bank on the grounds that he had overstayed as head of Grameen operations in violation of the law.The

بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

ہائی کورٹ نے محمد یونس کی اپیل خارج کرتے ہوئے ملک کے سینٹرل بینک کے اُس فیصلے کو برقرار رکھا تھا جس میں اُنھیں مائیکرو فنانس بینک کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

محمد یونس نے چھوٹے قرض دینے والے گریمین بینک کی بنیاد رکھی تھی، اور اُنھوں نے اپنا عہدہ بچانے کے لیے اب بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے محمد یونس کو گریمین بینک کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی عمر 70 برس ہو گئی ہے جب کہ ملک کے قوانین کے مطابق ریٹائرمنٹ کے لیے مقرر کردہ حد 60 سال ہے۔ سینٹرل بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1999ء میں محمد یونس کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر تعیناتی کے وقت تمام قواعد و ضوابط کو پورا نہیں کیا گیا۔

نوبیل انعام یافیہ یونس کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے لگ بھگ 100 افراد گریمین بینک کے مرکزی دفتر کے باہر جمع ہوئے۔ محمد یونس کا الزام ہے کہ حکومت سیاسی مقاصد کے لیے اُن کے قائم کردہ مائیکرو فنانس بینک کا انتظام اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے۔

گریمین بینک میں حکومت کے 25 فیصد حصص (شئیرز) ہیں اور اس بینک کی خاصیت غریب لوگوں کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی ہے۔

XS
SM
MD
LG