رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: مٹی کے تودے پھسلنے سے 12 افراد ہلاک


بنگلہ دیش: مٹی کے تودے پھسلنے سے 12 افراد ہلاک
بنگلہ دیش: مٹی کے تودے پھسلنے سے 12 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے جنوبی مغربی پہاڑی علاقے میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے پھسلنے سے کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ بندرگاہ کے شہر چٹاگانگ کےعلاقے میں رات کے وقت کئی گھر اس وقت مٹی کے تودوں میں دب گئے جب لوگ سورہے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے مٹی کے تودوں میں دب کر ہلاک ہونے والے کئی افراد کی نعشیں نکال لی ہیں اور وہ مزید افراد کو تلاش کررہے ہیں ۔ کیونکہ یہ واضح نہیں ہے کہ دب جانے والے گھروں میں کتنے لوگ رہ رہے تھے۔

چٹاگانگ کے مقامی عہدے داروں قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو علاقے سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔

بنگلہ دیش میں مون سون کے دوران مٹی کے تودے پھسلنے کے واقعات عام ہیں ۔ وہاں بارشوں کا یہ موسم جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG