رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: ٕمٹی کا تودا گرنےسے47 افراد ہلاک


بنگلہ دیش میں حکام کا کہناہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کا نشانہ منگل کے روز برما کی سرحد سے ملحق کاکس بازار کے ساحلی علاقے بنے۔

متا ثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کیمپ میں موجود کم ازکم چھ سپاہی بھی ہلاک ہوگئے جب کہ مزید چار لاپتہ ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدےد اروں کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شدید بارشوں کا باعث بنا ۔

بنگلہ دیش میں ، بالخصوص مون سون کے موسم میں شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائڈنگ کے واقعات عام ہیں۔

XS
SM
MD
LG