رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: 2009ء کی بغاوت کے ملزموں کے لیے سزائے قید کا اعلان


بی ڈی آر بغاوت (فائل فوٹو)
بی ڈی آر بغاوت (فائل فوٹو)

اِن تازہ ترین سزاؤں سے پہلے 2009ء میں بنگلہ دیش رائیفلز کے ہیڈ کوارٹرمیں ہونے والی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 136 سرحدی محافظوں کو اسی قسم کی قید کی سزائیں سُنائى جاچکی ہیں

بنگلہ دیش میں ایک خصوصی عدالت نے گذشتہ سال کی اُس بغاوت کے سلسلے میں، جس میں 74 لوگ ہلاک ہوئے تھے، 56 سرحدی محافظوں کے سات سال تک قید کی سزائیں سُنائى ہیں۔

یہ پچھلے سال فروری میں بغاوت کے بعد سے چوتھا موقع ہے جب عدالت نے ملزموں کے لیے سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

اِن تازہ ترین سزاؤں سے پہلے 2009 میں بنگلہ دیش رائیفلز کے ہیڈ کوارٹرمیں ہونے والی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 136 سرحدی محافظوں کو اسی قسم کی قید کی سزائیں سُنائى جاچکی ہیں۔

وکلائے استغاثہ نے کہا ہے کہ جنوبی ضلعے سَتھ کھیرا میں قائم عدالت نے پیر کے روز چار سرحدی محافظوں کو بری کردیا۔ جن لوگوں کو سزائیں سُنائى گئى ہیں، اُن میں سے24 کو زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا دی گئى ہے۔

پچھلے سال بغاوت کے دوران سرحدی محافظوں نے ڈھاکے میں اپنی مرکزی بارکوں پر قبضہ کرلیا تھا اور بغاوت اُن کی مختلف چوکیوں تک پھیل گئى تھی۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ بغاوت ، کم تنخواہوں اور ناروا سلوک پر احتجاج کے طور پر شروع ہوئى تھی۔

XS
SM
MD
LG