رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: سابقہ وزیر اعظم خالدہ ضیاء گھر سے بے دخل


بنگلہ دیش: سابقہ وزیر اعظم خالدہ ضیاء گھر سے بے دخل
بنگلہ دیش: سابقہ وزیر اعظم خالدہ ضیاء گھر سے بے دخل

بنگلہ دیشی پولیس نے ہفتے کے روز دارالحکومت ڈھاکہ میں ان سینکڑوں مظاہرین کو ہٹا دیا جو حکام کی جانب سےسابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی گھر سے بے دخلی کو روکنے کی کوشش کررہے تھے۔

حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی راہنما نے ٹی ویژن پر روتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے انہیں زبردستی گھر سے نکال دیا، لیکن عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے حکم کے تحت خود گھر چھوڑ کر چلی گئیں ۔

بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کے ہیڈکوارٹرز کے قریب سینکڑوں کارکنوں نے گاڑیوں کو آگ لگائی اور پولیس پر حملے کیے۔مسز ضیا ء کی سرکاری ملکیت کی رہائش گاہ کے قریب ، جہاں وہ تقریباً 30 سال سے رہ رہی ہیں، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یہ گھر خالدہ ضیاء کو ان کے خاوند،صدر ضیاالرحمن جو1981ء میں ایک فوجی بغاوت میں قتل کردیے گئے تھے، کے بعد لیزپر دیا تھا۔

موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت نےمسز ضیاء کے گھر کی لیز پچھلے سال منسوخ کردی تھی کیونکہ وہاں عہدے دار مقتول فوجی افسروں کے خاندانوں کے لیے مکان تعمیر کرنا چاہتے تھے۔

بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے مسز ضیا ء کو حکومت کی جانب سے مکان خالی کرنے کےنوٹس کو بحال رکھا۔ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کررہی ہیں۔

اس واقعہ کے بعد ملک کے دوسرے کئی قصبوں میں بھی تشدد بھڑک اٹھا ہے۔

XS
SM
MD
LG