رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 الیکشن اہل کار ہلاک


پولیس اہل کار چٹاگانگ کے شورش زدہ پہاڑی علاقے میں عسکریت پسندوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
پولیس اہل کار چٹاگانگ کے شورش زدہ پہاڑی علاقے میں عسکریت پسندوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے عہدے داروں نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مسلح افراد نے دو گاڑیوں میں سوار پولنگ کے عملے پر فائرنگ کر دی جس سے کم ازکم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

بعض ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہے۔ جب کہ اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 14 بتائی جاتی ہے۔

یہ واقعہ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے چٹاگانگ میں اس وقت پیش آیا جب پیر کی شام پولنگ کا عملہ بیلٹ باکسز کے ساتھ واپس جا رہا تھا۔

کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ رانگاماٹی ضلع میں ہونے والے اس حملے میں کس کا ہاتھ ہے۔

بھارت اور میانمر کی سرحد پر واقع اس ضلع میں کئی مسلح قبائلی گروپ سرگرم ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چٹاگانگ کے شورش زدہ پہاڑی علاقے میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات ہوئے جن میں پولنگ کے عملے کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے الیکشن کے عہدے داروں کو لے جانے والی گاڑیوں پر گولیاں برسائیں۔ پولنگ کے عملے کی حفاظت کے لیے پیرا ملٹری فورس انصار کے اہل کار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تین مقامی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ زخمی ہونے والے کئی افراد ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مقامی عہدے دار نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG