رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی


بنگلہ دیش کی ويمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
بنگلہ دیش کی ويمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز ونگ کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم کا پُرجوش استقبال کیا۔

بنگلہ دیش کی ويمن کرکٹ ٹیم پاکستان سے تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز میں مقابلہ کرے گی۔

مہمان ٹیم جمعرات 24 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جب کہ اسی روز دونوں ٹیموں کی خواتین کپتان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی رواں ماہ کی 26 تاریخ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو ہوگا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے میچ دو نومبر اور دوسرا چار نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی طرف سے ان میچز کے لیے کوئی فیس نہیں لی جارہی اور شائقین کرکٹ تمام میچز مفت دیکھ سکتے ہیں۔​ البتہ میچ دیکھنے والے شائقین کو اپنے ہمراہ شناختی کارڈ لانا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG