رسائی کے لنکس

گرامین بینک کے بانی محمد یونس نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کردیا


گرامین بینک کے بانی محمد یونس ایل فائل فوٹو میں
گرامین بینک کے بانی محمد یونس ایل فائل فوٹو میں

بنگلہ دیش کی نوبیل انعام یافتہ شخصیت محمد یونس نے گرامین بینک کی سربراہی سے، جس کے وہ بانی بھی ہیں، برطرفی کے حکومتی فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

قانون سے متعلق عہدے داروں کا کہناہے کہ انہوں نے یہ اپیل جمعرات کے روز دائر کی۔ جب کہ مرکزی بینک نے ایک روز قبل انہیں بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

بنگلہ دیش کے لیے امریکی سفیر جیمز ماریارٹی نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ دکھ کا باعث ہے اور انہوں نے اس مسئلے کو دوستانہ بنیادوں پرحل کرنے کی اپیل کی۔

امریکی سفیر نے کہا کہ ملک سے باہر محمدیونس کو بنگلہ دیش کی عظیم شخیصات میں سے ایک کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان اے ایف ایم اسدالزماں نے بدھ کے روز کہاتھا کہ انہیں اپنے عہدے سے فوری طورپر اس لیے ہٹایا گیا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہے جب کہ وہ 70 سال کے ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG