رسائی کے لنکس

logo-print

خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ضلعی پولیس افسر ہلاک


خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ضلعی پولیس افسر ہلاک

بنوں میں دو روز قبل پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خودکش حملوں میں زخمی ہونے والے ضلعی پولیس افسر اقبال مروت ہفتے کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کی شام صوبہ سرحد کے ضلع بنوں میں دو خودکش حملہ آور وں نے حملہ کرکے 11اہلکاروں سمیت 15افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ اس واقعے میں 30افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اقبال مروت بھی شامل تھے جنہیں پہلے پشاور اور بعد ازاں علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

بنوں قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے ملحق سے جو شدت پسندوں کی آماجگاہ سمجھا جاتا ہے۔ تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کا ماننا ہے کہ اس کی کڑیاں قبائلی علاقے سے ملتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG