رسائی کے لنکس

اوباما سال 2017ء کی ’بہادر شخصیت‘ کے ایوارڈ کے حقدار قرار


فائل
فائل

کنیڈی کی دختر، کیرولین کنیڈی اور اُن کے بیٹے، جیک سولشبرگ اوباما کو سات مئی کو بوسٹن میں صدر اوباما کو ایوارڈ دیں گے۔ کیرولین نے کہا ہے کہ اوباما نے اُن کے والد کی شمع بلند کر رکھی تھی ’’وہ تمام ثقافتی پسِ منظر کے حامل نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں‘‘

سابق صدر براک اوباما کو 2017ء کا ’جان ایف کنیڈی ایوارڈ‘ برائے بہادر شخصیت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

’جان ایف کنیڈی لائبریری فاؤنڈیشن‘ نے جمعرات کو اعلان کیا ہےکہ اوباما کو یہ اعزاز ’’جمہوری اقدار کے عملبردار کے پائیدار عزم اور نئی صدی میں سیاسی حوصلہ مندی کے معیار کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے پر‘‘ دیا گیا ہے۔

کنیڈی کی دختر، کیرولین کنیڈی اور اُن کے بیٹے، جیک سولشبرگ اوباما کو سات مئی کو بوسٹن میں صدر اوباما کو ایوارڈ دیں گے۔

کیرولین کنیڈی نے کہا ہے کہ اوباما نے اُن کے والد کی شمع بلند کر رکھی تھی ’’وہ تمام ثقافتی پسِ منظر کے حامل نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں‘‘۔

یہ ایوارڈ ہر سال سرکاری ملازمین کو عطا کیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے ضمیر کے مطابق جراٴت مندانہ فیصلے کیے، جو ذاتی مفاد سے بالا تر اور پیشہ ورانہ نتائج سے ماورا تھے۔

یہ سالانہ ایوارڈ سال 1957 میں کنیڈی کی ’پُلٹزر پرائز‘ جیتنے والی کتاب ’پروفائلز اِن کریج‘ کی یاد میں دیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG