رسائی کے لنکس

بی بی سی اور وی او اے سے تعاون نہ کریں، ایران کا اپنے شہریوں کو انتباہ


بی بی سی اور وی او اے سے تعاون نہ کریں، ایران کا اپنے شہریوں کو انتباہ
بی بی سی اور وی او اے سے تعاون نہ کریں، ایران کا اپنے شہریوں کو انتباہ

جو ایرانی ان نشریاتی اداروں کے لیے خبریں، رپورٹیں اور تصاویر بھیجتے ہیں انھیں یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ اُن کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایران نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کو وہ خبریں نشر کرنے والے بین الاقوامی ادارے بی بی سی اور وائس آف امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان دونوں اداروں کا تعلق مبینہ طور پر برطانیہ اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ہے۔

ایرانی پولیس کے سربراہ جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے ہفتے کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ بی بی سی برطانوی خفیہ ادارے MI6 اور وی او اے CIA کے لیے کام کرتا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ جو ایرانی ان نشریاتی اداروں کے لیے خبریں، رپورٹیں اور تصاویر بھیجتے ہیں انھیں یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ اُن کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جار ہی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ اورامریکی حکومتوں کی مالی امداد سے چلنے والے یہ دونوں نشریاتی ادارے فارسی زبان میں بھی خبریں نشر کرتے ہیں۔ ایران میں سیٹلائٹ ٹی وی پرپابندی اور نشریات کو منجمد کرنے کی سرکاری کوششوں کے باوجود ایرانیوں کی ایک بڑی تعداد بی بی سی اور وی او اے کی نشریات باقائدگی سے دیکھتے اور سنتے ہیں۔ ایرانی حکومت کا الزام ہے کہ پچھلے سال جون میں ہونے والے متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ایران میں حزب مخالف کے احتجاجی مظاہروں پر اُکسانے میں مغرب کا ہاتھ ہے۔

XS
SM
MD
LG