رسائی کے لنکس

نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس


نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس
نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس

نیٹو میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع بدھ کو برسلز میں ملاقات کر رہے ہیں جس میں رکن ملکوں کو درپیش بجٹ کٹوتیوں کے تناظر میں لیبیا اور افغانستان میں جاری نیٹو کی کارروائیوں اور ان کے لیے درکار ضروری وسائل جمع کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب لیبیا میں معمر قذافی کی وفادار فورسز پر نیٹو کے فضائی حملے جاری ہیں۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل آنس فو راسموسن کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں ’’بڑی کامیابی‘‘ حاصل ہوئی ہے اور جب تک شہری آبادی پر حملے بند نہیں ہوتے یہ جاری رہیں گی۔ لیکن ان کے مطابق اس مشن کے دوران خصوصاً یورپی رکن ممالک کے درمیان نگرانی، انٹیلی جنس اور فضا میں طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کے معاملات پر کچھ خامیاں دیکھنے میں آئیں۔

اجلاس میں وزرائے دفاع افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جہاں رواں سال جولائی سے امریکہ کی زیر قیادت نیٹو افواج نے بعض علاقوں میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کرنے کا کام شروع کر رکھا ہے۔

افغانستان سے 2014ء کے اختتام تک سے تمام لڑاکا افواج کے انخلا کا اعلان بھی کیا جا چکا ہےاور راسموسن نے پیر کے روز اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ منتقلی کے دوسرے مرحلے کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے بقول افغانستان میں ’’قابل ذکر‘‘ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور نیٹو افواج کے عہدیداروں کے مطابق یہاں عسکریت پسندی میں بھی کمی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG