رسائی کے لنکس

بیلجیئم میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار


اینورب مین پولیس نے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کے بعد گشت میں اضافہ کر دیا۔ 23 مارچ 2017
اینورب مین پولیس نے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کے بعد گشت میں اضافہ کر دیا۔ 23 مارچ 2017

بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلس مائیکل نے کہا ہے کہ وہ صور ت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز چوکس ہیں۔

بیلجئم کی پولیس نے کہا ہے اس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ایک ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس نے اس شخص کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ ساحلی شہر انتورب میں سرخ سگنل پر رکے بغیر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتا ہوا خرید و فروخت کے ایک مرکز میں گھس گیا۔

انتورب پولیس کے سربراہ سیر جی میٹرس نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی نمبر پلیٹ کی ایک گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ گلی میں گھس گئی جس کے بعد اس شخص کو جس نے اپنا حلیہ تبدیل کر رکھا تھا پکڑ لیا گیا۔

کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلس مائیکل نے کہا ہے کہ وہ صور ت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز چوکس ہیں۔

خبررساں ادارے روئیٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کار سے چاقو اور دوسرے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ، لندن میں برطانوی پارلیمنٹ پر تیز رفتاری سے کار چڑھا کر لوگوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔

اس واقعہ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ برسلز پر ہونے والے دو حملوں کی برسی کے ایک روز بعد ہوا ہے۔ برسلز کے حملوں میں پچھلے سال 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG