رسائی کے لنکس

بیلجیئم میں نقاب پر پابندی کے بل کے حق میں ووٹ


یلجیئم کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے پر پابندی کے قانون کی منظور ی دے دی ہے ۔ ملک کے قانون ساز اداروں نے اس پابندی کے حق میں تقریباً متفقہ طور پر ووٹ دیے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کے ایوان بالا ”سینٹ “سے اس قانون کی منظوری یقینی لگتی ہے۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بیلجیئم پہلا یورپی ملک بن جائے گا جہاں اس قسم کی پابندی کی منظوری دی گئی ہو۔

اس قانون کی منظوری کے بعد چہرے کو جزوی یا مکمل طور پر ڈھانپنے پر پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے کو 20ہزار ڈالر تک جرمانہ یا قید کی سزا دی جاسکے گی۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ مجوزہ پابندی اظہارِ رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہو گی ۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیلجیئم کے ایوان زیریں سے اس قانون کی منظوری کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اس قانون سے مسلمان آبادی کو ایک منفی تاثر ملے گا۔

فرانس کی طرح بیلجیئم میں بھی مسلمان خواتین کی اکثریت چہرے کو ڈھانپے کے لیے نقاب استعمال نہیں کرتی لیکن اس معاملے پر مسلمان بٹے ہوئے ہیں ۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بہت سے گروپ نقاب پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ اس قانون کو غیر منصفافہ قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG