رسائی کے لنکس

بے نظیرکے قتل کی چھان بین کی رپورٹ کا اجراء موخر


بے نظیرکے قتل کی چھان بین کی رپورٹ کا اجراء موخر
بے نظیرکے قتل کی چھان بین کی رپورٹ کا اجراء موخر

تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہنے اور قتل کے بعد جائے واردات کو دھو ڈالنے کی نشاندہی کرتے ہوئے رپورٹ میں پاکستانی حکومت کو قصور وار بتایا گیا ہے۔

پاکستان نے اقوامِ متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی ایک غیر جانبدارانہ چھان بین کی رپورٹ کے اِجرا کو ملتوی کردے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے رپورٹ کے اِجرا کو 15 اپریل تک ملتوی کردینے کے لیے پاکستان کے صدر کی ” ایک فوری درخواست“ قبول کرلی ہے ۔

بے نظیر بھٹو کے قتل کے واقعے کے حقائق اور حالات کے بارے میں مہینوں تک غیر جانبدارانہ چھان بین کے نتائج کی رپورٹ منگل کی سہ پہر تک متوقع تھی۔

اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کے اُس عہدے دار نے، جسے تحقیقاتی کمیشن کے اخذ کردہ نتائج سے آگاہ کردیا گیا تھا، وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ رپورٹ میں بے نظیر بھٹو کو مناسب تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہنے اور قتل کے بعد جائے واردات کو دھو ڈالنے کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستانی حکومت کو قصور وار بتایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG