رسائی کے لنکس

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ’برلن فیسٹیول‘ کا آغاز


فیسٹول میں رواں سال400 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی، جن کے ٹکٹ ہر کسی کے لئے دستیاب ہوں گے، کیونکہ برلن کو دنیا کے سب سے بڑ ے پبلک فلم فیسٹول ہونے کا اعزاز حاصل ہے

جرمنی کے شہر برلن میں سجنے والے فلم میلے کا پوری دنیا میں سارا سال انتظار کیا جاتا ہے۔ اس سال 64 واں برلن فلم فیسٹول 6 سے16 فروری تک منعقد ہوگا، جس میں گرم جوش خیر مقدم سے لے کر دنیا کی بہترین فلموں کی نمائش تک سبھی دلچسپیاں شامل ہیں۔

فیسٹول میں رواں سال400 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی، جن کے ٹکٹ ہر کسی کے لئے دستیاب ہوں گے، کیونکہ برلن کو دنیا کے سب سے بڑ ے پبلک فلم فیسٹول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

فیسٹول میں دنیا بھر میں بننے والی ہر قسم کی تجرباتی اور دل کو چھو لینے والی فلمیں شامل ہیں۔

ان فلموں کے بنانے والے بہت بڑے پروڈکشن ہاوٴسز بھی ہیں اور شعبہ فلم میں قدم رکھنے والے نئے لوگ بھی۔

فیسٹول کی خاص بات ’گولڈن بئیر‘ حاصل کرنے کے لئے ہونے والا مقابلہ ہے۔ اس کے علاوہ پنوراما، فورم، جنریشن فور چلڈرن اینڈ یوتھ، اور جرمن سینما کی پیش کش بھی برلن فلم فیسٹول کا حصہ ہوں گے۔

’وزٹ برلن‘ کے مطابق، فیسٹول میں شامل فلموں کی نمائش شہر کے مختلف سینما گھروں میں کی جائے گی۔

اپنی فلموں کو شائقین اور نقادوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے میٹ ڈیمن، ہیو جیک مین، این ہیتھ وے اور میرل اسٹریپ اور بہت سے دوسرے میگا اسٹارز ریڈ کارپٹ کو رونق بخشیں گے۔
XS
SM
MD
LG