رسائی کے لنکس

دنیا کا نو بیاہتا شاہی جوڑا جاپان کا دورہ کرے گا


دنیا کا نو بیاہتا شاہی جوڑا جاپان کا دورہ کرے گا
دنیا کا نو بیاہتا شاہی جوڑا جاپان کا دورہ کرے گا

دنیا کا نو بیاہتا شاہی جوڑا، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کیسر نمگیال ونگچک اور ان کی اہلیہ ملکہ جٹسن پیما ونگچک آئندہ ماہ جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

منگل کو یہ اعلان کرتے ہوئے جاپانی حکام نے کہا کہ بھوٹان کے بادشاہ اور ملکہ کا یہ دورہ 15 نومبر سے 19 نومبر تک جاری رہے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ بھوٹان کے شاہی جوڑے سے ملاقات کریں گے اور ان کی کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ 31 سالہ جگمے اور ان کی 21 سالہ اہلیہ ملکہ جٹسن گزشتہ ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور بھوٹان میں ہونے والی شادی کی رنگا رنگ روایتی تقریب دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

لندن کی اوکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل بادشاہ جگمے کو ’گھن گرچ والے اژدہے کی سر زمین‘ کے پانچوایں بادشاہ کا خطاب دیا گیا ہے۔

بادشاہ جگمے دو سال پہلے اپنے والد کے رضا کارانہ طور پر اقتدار چھوڑنے کے بعد 2008ء میں بھوٹان کے پہلے آئینی بادشاہ منتخب ہوئے تھے۔ ان کے والد نے آئین کی تیاری اور ملک میں پارلیمانی نظام پر مشتمل جمہوریت قائم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG