رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ: بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات، کمیشن کی معیاد میں توسیع


بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو


اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مُون نے اُس کمیشن کی معیاد میں توسیع کردی ہے، جو پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی چھان بین کر رہا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن کے کام کو جمعرات کے روز ختم ہوجانا تھا، لیکن اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے کمیشن کو اپنا کام مکمل کرنے کے لیے 31 مارچ 2010تکء مزید تین مہینے کی مہلت دے دی ہے۔

مسٹر بان نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ توسیع ایسی ”بہت کافی اطلاعات“ کے نتیجے میں کی گئى ہے، جو کمیشن نے حاصل کی ہیں اور جن پر اب مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیشن آخر میں پاکستان کی حکومت کو بھی اپنے اخذ کردہ نتائج سے آگاہ کردے گا۔

گذشتہ اتوار کے روز ہزاروں پاکستانی لوگوں نےصوبہ سندھ میں بھٹو خاندان کے آبائى گاؤں میں بے نظیر بھٹو کی موت کی دوسری برسی منائى تھی۔ وہ 2007ء میں راولپنڈی میں اپنی انتخابی مہم چلاتے ہوئے بم کے ایک حملے میں ہلاک ہوگئى تھیں۔

XS
SM
MD
LG