رسائی کے لنکس

یو ایس اوپن کا فائنل، کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی سے سرینا ولیمز کو شکست


بیونکا انڈریسکیو نے امریکہ کی سرینا ویلیمز کو 3-6 اور 5-7 سے شکست دی
بیونکا انڈریسکیو نے امریکہ کی سرینا ویلیمز کو 3-6 اور 5-7 سے شکست دی

کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی بیونکا انڈریسکیو نے امریکہ کی کامیاب ٹینس پلیئر سرینا ویلیمز کو 'یو ایس اوپن' کے فائنل میں شکست دے دی ہے۔

یو ایس اوپن کا فائنل دو اسٹریٹ سیٹس میں ہی فیصلے تک پہنچا جب بیونکا انڈریسکیو نے امریکہ کی سرینا ویلیمز کو 3-6 اور 5-7 سے شکست دی۔

انڈریسکیو کینیڈا کی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے کوئی بھی سنگل سِلم جیتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کی رپورٹ کینیڈا کی کھلاڑی کو فتح پر 31 لاکھ پاؤنڈ کی رقم بطور انعام دی گئی۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل بیونکا انڈریسکیو انجری کے باعث کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھیں جبکہ ان کی عالمی رینکنگ بھی 200 سے نیچے جا چکی تھی۔

بی بی سی کے مطابق یو ایس اوپن میں کامیابی کے بعد وہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آ جائیں گی۔

اگست کے آغاز میں ان کی رینکنگ 14 تھی تاہم بعد میں وہ 15ویں نمبر پر آ گئی تھیں۔

یو ایس اوپن میں کامیابی کے بعد بیونکا انڈریسکیو کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں مشہور ہو جاؤں گی۔

بیونکا انڈریسکیو نے مزید کہا کہ یہ سال بہت ہی سنسنی خیز رہا۔ ممکن ہے میں ان احساسات کی عادی ہو جاؤں گی۔

کامیابی پر ملنے والی رقم پر ان کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں مجھ سے نہ پوچھاج جائے کیونکہ مجھے اس کے بارے میں نہیں معلوم۔ زندگی میں کبھی اتنی رقم میرے پاس نہیں رہی۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بیونکا انڈریسکیو کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آپ نے تاریخ رقم کر دی ہے جس پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور ڈچزیز آف سسیکس میگھن مارکل بھی فائنل دیکھنے کے لیے ٹینس کورٹ میں شائقین میں موجود تھیں۔

خیال رہے کہ سیرینا ولیمز اب تک 23 گرینڈ سلِم میں فاتح رہی ہیں۔ ایک مزید گرینڈ سلِم جیتے پر وہ 24 گرینڈ سلِم جیتے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیں گی۔

قبل ازیں مارگریٹ سمتھ 24 گرینڈ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہیں جنہوں نے اپنے کریئر میں مجموعی طور پر 192 ٹائٹل جیتے تھے۔

انہوں نے اپنے کریئر میں 11 آسٹریلین اوپن، پانچ فرنچ اوپن، تین ومبلڈن اور پانچ یو ایس اوپن اپنے نام کیے تھے۔

امریکہ کی 37 سالہ سیرینا ولیمز اب تک 23 گرینڈ سلِم اپنے نام کر چکی ہیں جن میں سات آسٹریلین اوپن، تین فرنچ اوپن، سات ومبلڈن اور چھ یو ایس اوپن شامل ہیں۔

دوسری جانب سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست دینے والی کینیڈا کی 19 سالہ ٹینس اسٹار بیونکا انڈریسکیو نے اب تک دو ٹائٹل اپنے نام کیے تھے یو ایس اوپن ان کا پہلا گرنیڈ سلِم ہے۔

XS
SM
MD
LG