رسائی کے لنکس

امریکی نائب صدر ترکی کے دورے پر


امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے توانائی کے مسائل یورپ میں توانائی کے مسائل کی ایک جھلک ہیں جن کے فوری سد ِباب کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یورپ کو اپنی توانائی کے ذرائع کو بڑھانے کی تدبیر کرنا چاہیئے تاکہ یورپ کا توانائی کے حوالے سے رُوس پر انحصار کم ہو۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن ترکی کے شہر استنبول میں انرجی سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے‘۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے توانائی کے مسائل یورپ میں توانائی کے مسائل کی ایک جھلک ہیں جن کے فوری سد ِباب کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

یوکرین کو روس کی جانب سے گیس کی سپلائی فراہم کی جاتی تھی مگر روس نے یوکرین کی جانب سے پیسے کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے رواں برس جولائی میں گیس کی سپلائی بند کر دی تھی۔ سردیوں کے موسم کی وجہ سے گیس کی سپلائی کی بندش کی وجہ سے یوکرین کو بہت مسائل کا سامنا ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ رُوس کو یورپ کے لیے گیس کی سپلائی جاری رکھنی چاہیئے مگر رُوس کو گیس کی سپلائی کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

امریکی نائب صدر ترکی کے تین روز کے دورے پر ہیں اور ترکی کے راہنماؤں سے دولت ِاسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں کردار ادا کرنے کے لیے مائل کریں گے جہاں کچھ علاقوں پر دولت ِاسلامیہ نے قبضہ جما رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG