رسائی کے لنکس

بائیڈن نے  ماحولیاتی انصاف  کی  ترجیح  کے حکم نامے  پر دستخط کر دیے


 صدر بائیڈن ماحولیاتی انصاف کے حکمنامے پر دستخط کرتے ہوئے، فوٹو اے پی
صدر بائیڈن ماحولیاتی انصاف کے حکمنامے پر دستخط کرتے ہوئے، فوٹو اے پی

صدر بائیڈن نے جمعے کو ایک ایکزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت وائٹ ہاؤس میں ماحولیاتی جسٹس کا دفتر قائم کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ غربت، نسل اور نسلی حیثیت کی وجہ سے لوگوں کو آلودگی اور ماحولیاتی نقصان نہ پہنچ سکے ۔

بائیڈن نے اپنے ایجنڈے اور ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میکارتھی کے ایجنڈے میں ایک فرق پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ری پبلکن قانون سازوں نے توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کےلیے تیل کی پیداوار کے کم ضابطے پر زور دیا ہے، جب کہ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ری پبلکن پالیسیاں انتہائی منافع بخش تیل کمپنیوں کو فائدہ دیں گی اور قابل تجدید توانائی کا شعبہ چینیوں کے حوالے کر دیں گی ۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنے تبصرے میں کہا کہ ماحولیاتی انصاف پوری حکومت کا مشن ہو گا جو براہ راست اس بنیاد پر بنایا جائے گا کہ ہم ریاستی، مقامی، قبائلی اور علاقائی حکومتوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں۔

اس حکم نامے میں ایگزیکٹو برانچ ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ سمجھنے کے لیے کہ آلودگی لوگوں کی صحت کو کس طرح نقصان پہنچاتی ہے، ڈیٹا اور سائنسی تحقیق کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی نقصان کو محدود کرنے کے لیے کام کیا جا سکے۔

اس حکم نامے کے تحت ایگزیکٹو ایجنسیوں پر لازم ہو گاکہ اگر کسی وفاقی تنصیب سے زہریلے مواد خارج ہوں تو وہ قریبی کمیونٹیز کو مطلع کریں۔

اس اعلان کے ایک حصے کےطور پر نائب صدر کاملا ہیرس الگ سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے کمیونٹیز کی حفاظت میں مدد کے لیے 562 ملین ڈالر کا اعلان کرنے کے لیے میامی فلوریڈا کا دورہ کر رہی ہیں ۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ انوائرنمنٹل جسٹس اینڈ ایکسٹرنل سول رائٹس کا اپنا دفتر قائم کر چکا ہے ۔ یہ حکم نامہ وفاقی اداروں اور خود وائٹ ہاؤس پر اس حوالے سے مزید دباؤ ڈالے گا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کے ان وعدوں پر عمل درآمد کرے جو اس نے غیر سفید فام اور غریب کمیونٹیز کے ماحول کو صاف بنانے اور انہیں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے ہیں ۔

انتظامیہ کو اس وعدے کی تکمیل کے سلسلےمیں ملے جلے نتائج ملے ہیں۔ ماحولیاتی اور آب و ہوا کے انصاف کے مسائل پر غیر معمولی اخراجات ہوئے ہیں۔ لیکن اس بات پر اختلافات بھی پائے گئے ہیں کہ کس طرح یہ اندازہ لگایا جائے کہ کن کمیونٹیز کو فنڈز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور انتظامیہ کی جانب سے متنازعہ ڈرلنگ پراجیکٹس شروع کرنے کی ایسے میں اجازت دی ہے جب ریپبلکن نے پٹرول کی بلند قیمتوں کے حوالے سے بائیڈن پر تنقید کی ہے۔

اس خبر کا مواد اے پی سے لیا گیاہے۔

XS
SM
MD
LG