رسائی کے لنکس

یورپی سرحدوں میں تبدیلی قبول نہیں، بائیڈن


نائب صدر بائیڈن منگل کی صبح رومانیہ پہنچے تھے۔
نائب صدر بائیڈن منگل کی صبح رومانیہ پہنچے تھے۔

امریکی نائب صدر نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ روس کو اس کے حالیہ اقدامات پر سبق سکھانے کے لیے پرعزم رہیں۔

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے علاقے کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کبھی بھی بندوق کی نوک پر یورپی سرحدوں میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔

منگل کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے نزدیک ایک فوجی چھاؤنی میں امریکی اور رومانی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر بائیڈن نے کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کو "علاقے پر روس کا غیرقانونی قبضہ" قرار دیا۔

امریکی نائب صدر نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ روس کو اس کے حالیہ اقدامات پر سبق سکھانے کے لیے پرعزم رہیں اور سکیورٹی خطرات سے نبٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دیں۔

نائب صدر بائیڈن منگل کی صبح رومانیہ پہنچے تھے۔ ان کے اس دورے کا مقصد روس کے پڑوس میں موجود امریکی اتحادی ممالک کو یہ تسلی دینا ہے کہ امریکہ خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتِ حال میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

روس کے نزدیک واقع 'نیٹو' کے رکن مشرقی یورپی ممالک یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت اور وہاں لیحدگی پسندی کو ہوا دینے کی مبینہ روسی کوششوں سے خائِف ہیں۔

امریکہ اور یورپی طاقتیں بھی ماسکو حکومت کو خبردار کرچکی ہیں کہ اگر اس نے یوکرین میں فوجی مداخلت ترک نہ کی اور صورتِ حال معمول پر لانے کے اقدمات نہ اٹھائے تو اس کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
XS
SM
MD
LG