رسائی کے لنکس

پاکستان ’بگ تھری‘ کی مشروط حمایت پر رضامند


اس اقدام سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے اور سنہ 2015ء سے 2023ء تک کے دوران ہونے والی تمام کرکٹ سیریز میں پاکستان کا حصہ ہوگا

کراچی ۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آخر کار ’بگ تھری‘ کی مشروط حمایت پر رضامند ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بقول، بورڈ نے بگ تھری کی حمایت کے عوض پاکستان میں آئندہ نو سالوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی شرط رکھی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے اور سنہ 2015ء سے 2023ء تک کے دوران ہونے والی تمام کرکٹ سیریز میں پاکستان کا حصہ ہوگا، یعنی بھارت سمیت تمام بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گی۔

نجم سیٹھی کے بقول، تمام ٹیموں نے دو طرفہ میچز کی باقاعدہ یقین دہانی کرادی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شرط کے عوض بھارت بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے پر یقین دہانی کرانے کو تیار ہے۔

چیئرمین پی سی بی، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان اب تنہا نہیں رہا۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل کے دوروں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG