رسائی کے لنکس

بِل گیٹس راہول گاندھی کےہمراہ امیٹھی اور رائے بریلی کے دورے پر


بِل گیٹس
بِل گیٹس

بِل اور مِلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ، بِل گیٹس، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری راہول گاندھی کے ہمراہ اُتر پردیش میں اُن کے پارلیمانی حلقے امیٹھی پہنچے تو اُن کا پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

پروگرام کو خفیہ رکھا گیا تھا اور اُن کی حفاظت کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، یہاں تک کہ میڈیا کو بھی اُس کی ہوا نہیں لگنے دی گئی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اِس دورے کے ذریعےراہول گاندھی کا مقصد بِل گیٹس کو اُن فلاحی پروگراموں سےروشناس کرانا تھا جو امیٹھی اور رائے بریلی میں جاری ہیں۔

وومین سینٹر کے دورے میں اُنھوں نے کہا کہ کمپیوٹر آج ہر انسان کی ضرورت ہے اور اُس کی اہمیت کو ساری دنیا میں محسوس کیا جارہا ہے، جس کے بغیر سماج کی ترقی ممکن نہیں۔ بِل گیٹس نے خاص طور پر تعلیمِ نسواں پر زور دیا۔

چند ماہ قبل، بِل گیٹس کی اہلیہ مِلنڈا گیٹس نے بھی اُتر پردیش کا دورہ کیا تھا اور ریاست کی وزیرِ اعلیٰ مایاوتی سے گفتگو کے دوران صحتِ عامہ کے لیے بِل اور ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 250کروڑ روپے کا عطیہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

XS
SM
MD
LG