رسائی کے لنکس

بِل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سر فہرست


'فوربز' میگزین کی فہرست میں اس سال ارب پتیوں کی تعداد میں 200 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، اور اِس طرح، یہ تعداد بڑھ کر 1،645 ہوگئی ہے، جِن کے پاس دنیا کی 6.4 ٹرلین ڈالر کی ملکیت ہے

مائکروسافٹ کے بانی، بِل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ وہ 76 ارب ڈالر کی ملکیت کے مالک ہیں۔

یہ بات 'فوربز میگزین' کے سالانہ شمارے میں بتائی گئی ہے، جس میں ارب پتیوں کی فہرست پیش کی گئی ہے۔ گیٹس نے چار سال کے وقفے کے بعد، دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا رتبہ پھر حاصل کر لیا ہے۔

اُنھوں نے میکسیکو کی ٹیلی کمیونیکیشن کے بے تاج بادشاہ، کارلوس سِلم ہیلو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کی ملکیت کا اندازہ 72 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

پچھلے 20 برسوں کے دوران، گیٹس پندرہویں بار دنیا کے امیر ترین شخص کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔

'فوربز' میگزین کی فہرست میں اس سال ارب پتیوں کی تعداد میں 200 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، اور اِس طرح، یہ تعداد بڑھ کر 1،645 ہوگئی ہے، جِن کے پاس دنیا کی 6.4 ٹرلین ڈالر کی ملکیت ہے۔

اس کا سبب، اسٹاک مارکیٹوں میں آنے والی تیزی بتایا جاتا ہے۔

امریکہ وہ ملک ہے جہاں ارب پتیوں کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے، اور وہ ہے، 492۔ اس کے بعد، چین اور روس کا درجہ آتا ہے، جہاں بالترتیب 152 اور 111 ارب پتی رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG