رسائی کے لنکس

’بن روئے‘ بڑی اسکرین پر کامیابی کے بعد اب چھوٹی اسکرین پر


پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں یہ ایک نیا تجربہ ہے کہ کسی فلم کو ڈرامے کی شکل میں چھوٹی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے۔

کراچی ...سال 2015 کی ہٹ پاکستانی فلم’ ’بن روئے‘ ‘ اب آپ ڈرامے کی شکل میں گھر بیٹھے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔رومینٹک ہیرو ہمایوں سعید اور بیوٹی کوئن ماہرہ خان کی شاندار اداکاری سے سجی اس فلم نے ملکی باکس آفس پر ریلیز سے قبل ہی خوب دھوم مچائی تھی۔

اب ٹی وی پر اس کا اس کا ’ایکس ٹینڈڈ رثرن ‘ڈرامے کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں یہ ایک نیا تجربہ ہے کہ کسی فلم کو ڈرامے کی شکل میں چھوٹی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے۔

فلم کی پبلسٹی فرم’ پچ میڈیا‘ کی عہدیدار فریحہ رشید نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ’’ سیریل کو فلم کا تسلسل بھی کہہ سکتے ہیں تاہم فلم کو ٹی وی پر پیش کرنے سے پہلے اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔‘‘

ہمایوں سعید نے ’بن روئے‘ میں ارتضی کاکردار ادا کیا ہے جو اپنی دو کزنز ثمن اور صبا کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے۔یہ محبت کون کون سے موڑ لیتی ہے، یہ جاننے کے لئے آپ کو سیریل دیکھنا پڑے گا۔

ہمایوں سعید نے ’بن روئے‘ کے بارے میں توقع ظاہر کی ہے کہ ’فلم کی طرح سیریل بھی میگا ہٹ ثابت ہوگی کیوں کہ سیریل میں کہانی کو زیادہ تفصیلی انداز میں پیش کیا گیا ہے جو فلم میں کرنا ممکن نہیں تھا۔پر جوش ہوں کہ فینز اور ویوورز کیا رائے دیتے ہیں۔‘

سیریل معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے مشہور ناول’ بن روئے آنسو‘ پر مبنی ہے جسے ڈائریکٹ کیا ہے ہشام حسین شہزاد کشمیر ی نےجبکہ کاسٹ میں ہمایوں سعید اورماہرہ خان کے علاوہ ارمینا رانا خان،زیبا بختیار اور جاویدشیخ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG