رسائی کے لنکس

بن لادن زندہ نہیں پکڑا جائے گا: امریکی اٹارنی جنرل


اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل نے یہ بات ایوانِ نمائندگان کی رقوم مختص کرنے والی سب کمیٹی کی سماعت کے دوران کہی

امریکہ کےاٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا ہے کہ القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن پر کبھی بھی امریکہ میں مقدمہ نہیں چلے گا، کیونکہ وہ زندہ نہیں پکڑاجائے گا۔

ہولڈر نے منگل کو امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ بن لادن کبھی بھی امریکی کمرہٴ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوگا، کیونکہ وہ یا تو ہمارے یا پھر اپنے لوگوں کے ہاتھوں مارا جائے ہوگا۔

اٹارنی جنرل نے یہ بات ایوانِ نمائندگان کی رقوم مختص کرنے والی سب کمیٹی کی سماعت کے دوران کہی، جب ری پبلیکن کانگریس مین، جان کلبرسن نے ہولڈر سے سوال کیا، آیا بن لادن فوجی یا سولین مقدمے کا سامنا کرے گا۔

کلبرسن نے کہا کہ مشتبہ دہشت گرد وں کو جنگی مجرموں کی حیثیت سے، نہ کہ عام استغاثے کا سامنا کرنا چاہیئے۔

قانون سازوں نے ہولڈر سےسوال کیا کہ اوباما انتظامیہ 11ستمبر2001ء کے دہشت گردہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والےمشتبہ سرغنے، خالد شیخ محمد اور اُس کے مبینہ چار شریک سازشیوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے بارے میں کیا ارادہ رکھتی ہے۔

گذشتہ برس، ہولڈر نے اعلان کیا تھا کہ محمد کے خلاف نیو یارک میں ایک وفاقی سولین عدالت کے سامنےمقدمہ چلے گا، جِس فیصلے پر کئی قانون ساز نکتہ چینی کر چکے ہیں۔ اب انتظامیہ کایہ کہنا ہے کہ ملٹری کمیشن کےسامنے مقدمہ چلائے جانے کو خارج از امکان نہیں کیا جاسکتا۔ ہولڈر کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہفتوں کے اندر اندر سامنے آجائے گا۔

اٹارنی جنرل ہولڈر نے دسمبر کے اواخر میں امریکہ آنے والے مسافر طیارے کو خودکش حملے میں اُڑانے کی ناکام کوشش کرنے پر گرفتارمشتبہ شصر کے خلاف ہونے والی تفتیش کا دفاع کیا۔ ہولڈر نے کہا کہ باوجود اِس بات کے کہ اُسے اپنے آئینی حقوق پڑھ کر سنائے گئے تھے، امریکی اہل کارمشتبہ شخص عمر فاروق عبدالمطلب سے اہمیت کی حامل اطلاعات حاصل کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG