رسائی کے لنکس

برڈ فلو کا خطرہ، جنوبی افریقہ نے دو لاکھ 60 ہزار مرغیاں ہلاک کر دیں

برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر ہانگ کانگ کی ایک مارکیٹ میں صحت کے حکام مرغیوں کو تلف کررہے ہیں۔ جون 2016
برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر ہانگ کانگ کی ایک مارکیٹ میں صحت کے حکام مرغیوں کو تلف کررہے ہیں۔ جون 2016

جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ مرغیوں کے دو فارموں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ نے برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ مرغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر زراعت سین زنی زوکوانا نے جمعرات کوایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائی برڈ فلو کے وائرس ایچ فائیو این ایٹ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ مرغیوں کے دو فارموں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

زمبابوے، نمیبیا اور بوسٹوانا نے برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد جنوبی افریقہ سے مرغیوں کی درآمد روک دی ہے۔

برڈ فلو کا وائرس عموما ً مرغیوں اور پرندوں پر حملہ کرتا ہے لیکن اس کی دو اقسام ایچ فائیو این ون اور ایچ سیون این نائن ایسی ہیں جو پرندوں سے بھی انسانوں کو بھی لگ سکتی ہیں۔

ماضی میں یہ وبا ایشیا، افریقہ، مشرق وسطی اور یورپ کے کئی علاقوں کا اپنا نشانہ بنا چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG