رسائی کے لنکس

اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز، ’برڈ مین‘ بہترین فلم قرار


براڈوے پر بطور ڈائریکٹر اپنے آپ کو منوانے کی جہدوجہد کرنے والے ایک اوسط درجے کے ایکٹر کی کہانی۔ ’برڈ مین‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر، آسکرز کے لئے بھی دوسری فلموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کو آسکرایوارڈز کا ’بیرومیٹر‘ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ آسکر سے قبل دئیے جانے والے اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز اپنے نام کرنے والے ہی زیادہ تر آسکر بھی لے اڑتے ہیں۔

خوبصورتیوں اور رنگوں سے سجی 21ویں اسکرین ایکٹرز گلڈز ایوارڈز کی تقریب حسب سابق لاس اینجلس میں ہوئی اور مقام تھا شرائن آڈیٹوریم۔۔ جو ہالی وڈ اور گلیمر کی دنیا کے چوٹی کے ستاروں سے جگمگا رہا تھا۔

براڈوے پر بطور ڈائریکٹر اپنے آپ کو منوانے کی جہدوجہد کرنے والا ایک اوسط درجے کے ایکٹر کی کہانی ’ برڈ مین‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر آسکرز کے لئے بھی دوسری فلموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

’برڈمین‘ نے ’دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل‘، ’دی ایمٹیشن گیم‘ اور ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ کو مات دے کر بہترین فلم کی ٹرافی جیتی۔

مشہور سائنسدان اسٹیفین ہاکنگ کی بائیو پک ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ میں اپنے کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے پر ایڈی ریڈ مائن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بہترین اداکارہ کا اعزاز ملاجولیان مورکو فلم ’ اسٹل ایلس‘ میں ایلزائمر کی مریضہ کا کردار جاندار انداز میں نبھانے پر۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی، اے ایف پی کے مطابق، معاون اداکار کا گلڈز ایوارڈ جے کے سائمنز کو فلم ’وپ لیش‘ جبکہ بہترین معاون اداکار ہ کا ایوارڈ پیٹریشیا ارکیٹ کو ’بوائے ہڈ‘ ملا۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ڈیڈلائن کے مطابق ٹیلی ویژن کی بہترین پرفارمنسز کی بات کی جائے تومنی سیریز کے لئے بہترین اداکار کی اسکرین گلڈز ٹرافی مارک رفیلو نے ’دی نارمل ہارٹ‘ میں شاندار ایکٹنگ پر جیتی۔

بہترین خاتون اداکارہ قرار پائیں فرانسس میکڈورمنڈ ’اولیو کٹی ریج‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے لئے۔

ڈرامہ سیریز کیٹیگری میں ’ہاوس آف کارڈز‘ کے لئے کیون اسپیسی بہترین اداکار کا ایوارڈ گھرلے جانے میں کامیاب رہے، جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وائلاڈیوس نے ’ہاو ٴٹوگیٹ اوے ود مرڈر‘ کے لئے جیتا۔

بہترین ایکٹر کامیڈی کا ایوارڈ ولیم ایچ میسی کو ’شیم لیس‘ پر ملا۔ بہترین اداکارہ کامیڈی‘ کیٹگری میں رہیں یوزو اڈوبا 'اورنج از نیو بلیک' کے لئے۔

XS
SM
MD
LG